؞   حوصلہ نیوز کی جانب سے اہل اسلام کو عید الفطر مبارک 
۲۴ مئی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

حوصلہ نیوز کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد۔ اللہ رمضان کے تمام اعمال صالحہ قبول کرے اور پوری زندگی تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ گزارنے کی توفیق دے۔ اللہ آپ کی  پوری زندگی حقیقی اور دائمی خوشیوں سے بھر دے۔آمین
 عید الفطر کے اس مبارک موقع سے تمام قارئین کو اختر سلطان اصلاحی صاحب کی یہ نظم پیش خدمت ہے۔
فضل کی بارش کرے ہر آن رب ذوالجلال
عید کے مانند گزریں آپ کے سب ماہ و سال

عید کے دن یہ نکلتی ہے مرے دل سے دعا
آپ کی خوشیاں خدا رکھے سدا یونہی بحال

زندگی کے ہر قدم پہ کامیابی ساتھ ہو
شوکت و اقبال پہ ہر گز نہ ہو کوئی زوال

رزق بھی وافر ملے، امراض سے راحت ملے
آنکھ کی ٹھنڈک بنیں، صالح ہوں سب اھل وعیال

عید کے دن آپ سے بس ایک ہی درخواست ہے
جب دعائیں کیجیے اختر کا بھی رکھیے خیال


5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.